(یو این آئی)ملک کی دس بڑی مزدور یونین مودی حکومت کی مبینہ عوام مخالف پالیسیوں اور آمرانہ رویہ کے خلاف احتجاج اور اپنی 12 نکاتی مانگوں پر دباؤڈالنے کے لئے آج ایک روزہ ملک گیر ہڑتال کررہی ہیں۔
اس سے بینکنگ اور ذرائع آمدورفت
جیسی لازمی خدمات متاثر ہوگئی ہیں۔
آل انڈیا بینک ملازمین تنظیم بھی قومی ٹریڈ کنونشن کے مطالبات کی حمایت اور مرکزی
حکومت کی عوام مخالف معاشی پالیسیوں اور ’’مزدور مخالف اصلاحات‘‘ کی مخالفت کرنے کے لئے ایک روزہ ہڑتال کی ہے۔